کراچی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 14افغانی گرفتار


کراچی( نیو  ز رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونے والے 14 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے ضلع وسطی میں پولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران چودہ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندے غیرقانونی طور پر کراچی میں داخل ہوئے تھے، ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف مقدمات درج کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ بھی رینجرز اور پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغانوں کو گرفتار کرلیا۔بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی، حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونیپرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن