لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میںمیچ سے قبل کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین سٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگ سٹون نے ٹیسٹ ڈییبو کیا۔پاکستانی تاریخی میں پہلی بار انگلینڈ کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ میں 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو کروایا گیا۔ ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ بائولر حارث ئوف سمیت 4 پلیئرز نے گرین کیپس کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔17سال بعد انگلینڈ کے پاک سرزمین پر ٹیسٹ میں فاسٹ بائولر حارث رئوف، محمد علی، زاہد محمود اور سعود شکیل پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے تمام ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔نائب کپتان محمد رضوان نے زاہد محمود کو جبکہ سرفراز احمد نے سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دی۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے محمد علی کو اور کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو ٹیسٹ کیپ پیش کی۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے، پنڈی کی بیٹنگ وکٹ ہے اس پر وکٹیں لینا مشکل ٹاسک ہے۔ اندازہ نہیں ہے کہ پچ دوسرے دن کیسا برتاؤ کریگی۔ زاک کرالی نے کہا کہ چار سنچریاں کرنا ہمارا گیم پلان نہیں تھا ہم دوسرے بھی پلان کے مطابق ہی کھیلیں گے، ہمارے پاس پلان موجود ہے لیکن پچ اور بائولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق پنڈی ٹیسٹ کی ’ڈیڈ پچ‘ پر بول پڑے اور کہا کہ پچ تھوڑی سی سپورٹو ہونی چاہیے تھی۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ میچ کا پہلادن بہت پرجوش تھا‘ انگلینڈ کے حق میں شائقین نے بڑا پسند کیا شاہین انجرڈ تھا ہمارے پاس یہی بائولرز تھے۔ محمد علی ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر رہا تھا ‘باقی بائولرز بھی اچھے ہیں ‘ان کی ہرفارمنس بھی اچھی تھی۔ پہلے دن ہی آگے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے‘ آج انگلینڈ کا دن تھا اور بہت اچھا کھیلا ۔ ہمارے پاس چار بائولرز تھے جن پر انحصار کر رہے تھے۔ اگر لائٹ کا مسئلہ نہ ہوتا تو مزید کھیلنے کا موقع تھا، میچ 20 سے 25 منٹ پہلے ہی ختم کیا گیا لائٹ بہتر نہیں تھی۔ انگلش ٹیم نے بہت اچھی ورکنگ کی ہوئی ہے ہماری بہت زیادہ شارٹر ورژن کہ کرکٹ ہوئی، انگلش ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا تعریف کرنی چاہیے۔