لاہور(کامرس رپورٹر ) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے کمی سے414روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے276روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت1روپے اضافے سے276روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
برآمدات کے لیے یارن اور فیبرک کو گارمنٹس میں تبدیل کرنے سے دس گنا زیادہ قیمت حاصل ہو گی جس سے یہ 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی جس سے ٹیکسٹائل کی برآمدات 50 ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔اپٹما کم از کم ضروری تربیت فراہم کرنے کے بعد 1000 سلائی فیکٹریاں قائم کرنا چاہتی ہے جن میں بنیادی طور پر خواتین افرادی قوت شامل ہے۔اپٹما کے وائس چیئرمین اسد شفیع نے حال ہی میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی اور سہولت کے لیے رپورٹس کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور منسلک سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ان نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سلائی کا انقلاب لانے کے لیے عالمی معیار کے سلائی تربیتی مراکز کے ذریعے بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں۔سمیڈا اور اپٹما کے ذمہ داران نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں کے درمیان باہمی تعاون سلائی انقلاب لانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا اور مستقبل قریب میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کی موجودہ سطح کو 20 ارب ڈالر سے 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔