دیہی خواتین پر سرمایہ کاری معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، کاشف یونس


لاہور (آئی این پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ دیہی خواتین پر منظم سرمایہ کاری قومی اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت کے خاتمے اور بھوک پر قابو میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ جمعرات کو ’’قومی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کل آبادی کا ایک بڑا حصہ  خواتین پر مشتمل ہے اور ان کی اکثریت دیہی علاقوں میں مقیم ہے جبکہ قومی ترقی میں ان کا حصہ انتہائی کم ہے۔ اگر اس نظر انداز شدہ پوٹینشل سے منظم انداز میں فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کر سکتا ہے اور ملک بھر میں خواتین کی سماجی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دیہی ترقی کے ذمہ دار تمام پبلک سیکٹر اداروں کو یہ کام کرنے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر یہ کام  پرائیویٹ سیکٹر کو سونپ دیا جائے اور وہ مکمل حکومتی تعاون کے ساتھ کام کرے تو ہر شعبے میں انقلاب آ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...