پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نومبر میں 15ارب 6کروڑ ٹیکس وصولی کی 

Dec 02, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں نومبر کے دوران ٹیکس وصولی کے لئے مقررہ ہدف 14ارب 9کروڑ روپے کے مقابلے میں  15ارب 6کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے جبکہ  گذشتہ مالی سال میں اتنی مدت کے دوران 12ارب4کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق  مالی سال 2022-23 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی  نے مجموعی طور پر 73 ارب روپے جمع کئے ہیں جو مالی سال 2021-22 کے پہلے پانچ ماہ میں 56ارب ایک کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 16ارب 90 کروڑ روپے زائد ہے۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی  کا ٹیکس وصولی کا سالانہ ہدف 190 ارب روپے  مقرر ہے اورپنجاب ریونیو اتھارٹی اپنے مجموعی ہدف کا 38 فیصد سے زائد جمع کرچکا ہے۔دریں اثناچیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی افہام و تفہیم سے ٹیکس اکٹھا کررہی ہے۔

مزیدخبریں