قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ارکان کے سوالوں کے مدلل اور تفصیل جواب دیئے، ارکان ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، خواجہ سعد رفیق بولے! سچی بات کروں گا کوئی دباﺅ قبول نہیں کروں گا۔ دباﺅ میں آنے سے بہتر ہے وزارت چھوڑ کر گھر چلا جاﺅں ، وقفہ سولات کے دوران ایک رکن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سچ بولنا مشکل کا م ہے۔ سچ بہت کڑوا ہوتا ہے۔ جس پر ارکان نے کہا آپ بولیں، خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اتنا ہی سچ بولوں گا جتنا آپ ہضم کریں گے۔ بلوچستان ریذیڈینشل کا لج لورا لائی اور تھرپارکر کے طلباءو اساتذہ نے قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی، اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں حکومت کی طرف پہلی پانچ لائنیں خالی تھیں، اپوزیشن کے صرف پانچ ارکان موجود تھے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
سعدرفیق کے دلائل ارکان تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
Dec 02, 2022