دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، آیت اللہ ریاض حسین نجفی 

Dec 02, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ملکی استحکام لیے ضروری ہے۔ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔

انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں