کابل (نیٹ نیوز) طالبان نے افغانستان میں وائس آف امریکہ اور دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے وی او اے‘ ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی ریڈیو نشریات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ طالبان نے پروگراموں کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر چینلز پر پابندی لگائی۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ان مبینہ شکایات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
پابندی
طالبان نے وائس آف امریکہ سمیت متعدد چینلز پر پابندی لگا دی
Dec 02, 2022