سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگے،عوامی نمائندوں کے ورکر ز سے رابطے

Dec 02, 2022


ملتان (عارف کالرو سے ) پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے اور الیکشن کمشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن آئندہ سال کے شروع میں کرانے کے اعلان پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے عوامی نمائندوں کے ڈیروں کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں موجودہ ممبران اسمبلی اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند اور سابقہ نمائندوں نے بھی ووٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پی کے کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بھی آئندہ سال کے شروع میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان ہوتے ہی موجودہ ممبران اسمبلی وزراء اور بلدیاتی الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدوار متحرک ہوگئے ہیں امیدوار  ووٹرز کی خوشی غمی میں شریک ہورہے ہیں اپنے اپنے ڈیروں پر باقاعدہ ٹائم دینا شروع کر دیا ہے اس کے علاوہ حلقہ بندی کے باعث حلقہ میں شامل ہونے والے نئے علاقوں اور یونین کونسلوں کے نقشے اور ووٹرز لسٹیں الیکشن کمشن سے لینا شروع کر دی ہیں تاکہ ان علاقوں کے ووٹرز سے رابط کیا جاسکے اسی طرح امیدواروں نے اپنے اپنے   چیف سپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں اور نئے شامل ہونے والے علاقوں کے ووٹرز سے رابطے بڑھا کر ان کے ساتھ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرکے انہیں بلائیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موجودہ ممبران اسمبلی اور وزراء  نے اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں متعلقہ محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔

مزیدخبریں