لاہور( لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مہر حیات لک کی نابینا افراد کے وفد سے سیکرٹری آفس ماڈل ٹاو¿ن میں ملاقات ہوئی ۔نابینا افراد نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔نابینا افراد کی نوکریوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نابینا افراد کی جانب سے بتایا گیا کہ 664 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جس میں سے 123 آسامیاں خالی ہے جس پر دیگر نابینا افراد کو موقع دیا جائے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی جانب سے سے نابینا افراد کی بھرتی کے لیے کابینہ کو سمری بھجوانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔