اسلام آباد (عترت جعفری) سابق صدر آصف علی زرادری کی قےادت مےں ’ ریسکیو پنجاب‘ آپرےشن آئندہ ہفتے سے لاہور مےں شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ سابق صدر کے قرےبی ذرائع نے بتاےا ہے کہ سابق صدر نے وزےراعظم، پی ڈی اےم کی قےادت اور پارٹی کے اہم رہنما¶ں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ آصف علی زرداری اس ہفتے کے اختتام پر کسی وقت لاہور روانہ ہو جائےں گے اور آئندہ ہفتے سے لاہور مےں مقےم ہوں گے۔ ان کو پنجاب کی صورت حال کو قابو کرنے کے لئے مکمل مےنڈےٹ دے دےا گےا ہے۔ وہ لاہور مےں اےم پی اےز سے رابطے کرےں گے اور پنجاب اسمبلی کی تحلےل کو روکنے کی کوشش قانونی اور آئینی بنےادوں پر کی جائے گی۔ تحرےک عدم اعتماد لانے کی تےاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔ آئندہ ہفتہ پنجاب کے سےاسی مستقبل کے حوالے سے اہم ہوگا۔ ریسکےو پنجاب آپرےشن کے دوران غےر اعلانےہ روابط کے امکان کو بھی مسترد نہےں کےا گےا ہے۔ جےسے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی مےں بھی اےسے شواہد سامنے آئے تھے جس مےں پی ٹی آئی کی جانب سے آصف علی زرداری کو پےغام رسانی کی گئی تھی۔
حکمت عملی