اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پہلی انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد کیلئے وقاص انٹرنیشنل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وقاص انٹرنیشنل ایکسپو کیلئے بطور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی۔ ایکسپو کا انعقاد وزارت ہاو¿سنگ اینڈورکس اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے 8 تا 11 دسمبر تک کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری اور وقاص انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد وقاص خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
بطور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میسرز وقاص انٹرنیشنل ایکسپو منعقد کرنے کے تمام کاموں کو ذمہ دار ہو گی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا انٹرنیشنل ہاو¿سنگ ایکسپو کے انعقاد کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور عوام کو بھی سستے گھروں کے بہتر آپشنز فراہم ہوں گے۔