یوسی 23 اور 26میں جاوید نائیک گروپ کو عوامی حمایت حاصل ہے، معززین علاقہ 


 اسلام آباد (وقائع نگار)معززین علاقہ یونین کونسل 23مغل اور یونین کونسل 26سہالہ اسلام آباد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی و سماجی رہنما چوہدری جاوید نائیک گروپ کے امیدواران برائے چیئرمین کامران شہزاد، چوہدری قیصر عظیم مقبول ہیں ان کی علاقہ کے لیے خدمات ڈھکی چھپی نہیں، چوہدری جاوید عرصہ دراز سے فلاحی کاموں میں پیش پیش ہیں اب ان کے بھانجے سیاست میں آئے ہیں اور ووٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، الیکشن صوبائی ہوں یا قومی اسمبلی ہوں چوہدری جاوید نائیک کی حمایت سہالہ و مغل علاقہ میں خاص اہمیت رکھتی ہے، دونوں امیدواران نے عمائدین علاقہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ اور الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔
مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن