گرین کریسنٹ ٹرسٹ کا کراچی  میں 160واں فلاحی اسکول قائم


کراچی(پی پی آئی)گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے عزیز آباد کراچی میں 160ویں فلاحی اسکول کا افتتاح کردیاگیا، اسکول 720بچوں کو جن کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے مڈل تک تعلیم فراہم کرے گا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کاکہنا تھا کہ نئے فلاحی اسکول کاقیام ان کے رفاعی ادارے کے ویژن 2025کی طرف اہم پیش رفت ہے، 2025تک صوبہ میں جی سی ٹی کے فلاحی اسکولوں کی تعداد 250ہوجائے گی، جہاں اگلے تین سالوں میںسوالاکھ بچے زیر تعلیم ہوں گے۔ اس وقت 160فلاحی اسکولوں میں 29ہزار بچے زیرتعلیم ہیں، ان بچوں کو 14سو سے زائد اساتذہ تعلیم دیتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 2ہزار یتیم بچے بھی زیرتعلیم ہیں۔
گرین کریسنٹ ٹرسٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...