انتخابی عمل سے دور رہنا سنگین غلطی ہوگی، آفاق احمد

Dec 02, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر )مہاجر قومی موومنٹ پاکستان ے چیئر مین آفاق احمد نے لندن میں مقیم ایک 
سیاسی جماعت کے سربراہ کی طرف سے مہاجر عوام کو انتخابی عمل سے بار بار دور رکھنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر عوام کو انتخابی عمل سے دور رکھنا مہاجر قوم کے ساتھ دشمنی ہوگی اور مہاجرعوام کا انتخابی عمل سے دور رہنا سنگین غلطی ہوگی۔ آفا ق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم کو سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر سنجیدگی سے سوچنا ہوگاکہ مہاجرعوام کو انتخابی عمل سے دوررکھنے اور انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فائدہ کن قوتوں کو ہورہا ہے،مہاجر عوام اگر انتخابات سے لاتعلق ہونے کے بجائے اگر بھر پور حصہ لیتے تو کیا غیر مقامی افراد اس شہر کے نمائندے بن کر اسمبلیوں میں پہنچ سکتے تھے،انتخابات کے بائیکاٹ سے کسی فردکی انا کو تسکین مل جائیگی لیکن اس عمل سے مہاجرقوم کئی دھائی پیچھے چلی جائیگی۔ آفاق احمد نے کہا کہ چند منچلے مہاجر نوجوانوں کی ایک شخص کے نام سے منسوب ترانہ سننے اور ہاکس بے پر اس ترانے پر ناچنے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند ہی دنوں میں یہ نوجوان گرفتار کرلئے گئے لیکن انتخابات کے بائیکاٹ کی چاکنگ دن کے اجالے میں سب کے سامنے ہوتی رہی بائیکاٹ کے بینرزلگائے گئے ھینڈبلز گھر گھر بانٹے گئے، کیونکہ اس بائیکاٹ کے عمل سے غیر مقامی، غیر مہاجر امیدوار وں کو فائدہ پہنچ رہا تھا اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جو مہاجر قوم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجرعوام کسی بھی انتخابی عمل سے اپنے آپ کو دور رکھنے کے بجائے اپنے وٹ کو حق چھین کر لینے اور غاصب قوتوں کے خلاف مضبوط ہتھیار کے طور پر استعمال کریں۔ آفاق احمد نے اتوار کو موجودہ صورتحال پر تما م شعبہ جات کے مہ داران کا اجلاس طلب کرلیا ۔  
 آفاق احمد

مزیدخبریں