بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کی مذمت 

Dec 02, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر ) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان و انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیم نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے رہنماو¿ں اسلم خان فاروقی، حکیم محمد شعیب ، نعیم احمد خان، ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ، ڈاکٹر محمد یوسف، ناصر رضوان خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر مریم و دیگر نے کوئٹہ میں بلیلی کسٹم کے علاقے کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور خود کش دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قوم دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی سے خوف زدہ نہیں ہوگی قوم کے حوصلے بہت بلند ہیں دشمن ملک کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گردوں کا بہت جلد عبرت ناک انجام ہوگا قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ متحد و پرعزم ہے بیان میںنے مزید کہا گیا کہ شہدا ءہمارا کا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ 
 بلوچستان کانسٹیبلری

مزیدخبریں