قوم نے عمران کی فتنہ سیاست ٹھکرادی ‘ اعظم خان لوہانی


کراچی (نیوز رپورٹر )نائب صدر سندھ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد اعظم خان لوہانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کا روشن مستقبل ہے قوم عمران خان کی فتنہ فساد سے تنگ آ چکی‘ عوام مستقبل میں عمران خان کی فتنہ فساد والی سیاست نہیں چاہتی۔ عمران خان کے نزدیک آئین کی کوئی اہمیت نہیں قوم اب ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی انتشار اور تصادم کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتااعظم خان لوہانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہے ملک میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہورہے ہیں تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں گے توشہ خانہ چور اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام حقائق جان چکی ہے کہ اس نااہل نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی معیشت تباہ کی ہے مسلم لیگ (ن) نے وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور معاشی طور پر مضبوط و خوشحال بنایا ہے۔مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
اعظم لوہانی

ای پیپر دی نیشن