حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سینیٹرو اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ عاجز دھامرا نے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر کی عوام نے بھی منعقدہ پروگرامز میں شرکت کرکے پاکستان پیپلز پارٹی پراپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،جس کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت ان کی بے حد مشکور و ممنون ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام کےلئے دی جانے والی قربانیوں اور کارناموں کی طویل فہرست ہے اور عوام جانتی ہے کہ انکے مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہی ہے جس طرح عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شرکت کی ہے اس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان بھر سے بھاری اکثریت سے اقتدار میں آکر پاکستان کی عوام کے مسائل حل کرے گی۔
عاجز دھامرا