حیدرآباد(بیورو رپورٹ) خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد محبوب زمان نے حیدرآباد ویلفےئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایچ ڈبلیو اے بی کے صدر عبدالرشید، جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ، میڈم شہناز، سید محمود علی سے محروم افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محبوب زمان کا کہنا تھاکہ خصوصی افراد کو حکومت سندھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کےساتھ ساتھ انہیں فنی تعلیم کی تربیت بھی دے رہی ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔