آٹے کی سرکاری اسٹالوں اور دس کلو بیگز کی تعداد بڑھائی جائے، سول سوسائٹی 

ڈگری(نامہ نگار) ڈگری میں سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی کے اسٹالوں اور دس کلو بیگز کی تعداد بڑھائی جائے۔آٹے کے بیگز کی تعداد صرف تین سو ہوتی ہے اور وہ بھی ایک اسٹال یا مقرر کردہ دکاندار کو دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آٹا لینے والوں کا رش لگ جاتا ہے آٹے کے بیگز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت آٹے کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔
.ڈگری سماجی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے جن فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کی جارہی انہیں پابند کیا جائے کہ وہ آٹے کے.بیگز کی تعداد کو بڑھا کر کم از کم ایک ہزار بیگز کیا جائے تاکہ شہریوں کے علاوہ دیہی علاقوں سے آنے والے افراد بھی سستا آٹا خرید سکیں۔

ای پیپر دی نیشن