حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پریٹ آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر غلام محمد قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ پنیاری کی حدود جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے جبکہ ایس ایچ او صرف مال کمانے میں لگا ہوا ہے،مین پوری گٹکا منشیات‘ سٹہ جوئے کے اڈاے قائم ہیں،متعدد بار شکایت کے باوجود نہ تو ڈی آئی جی اور نہ ہی ایس ایس پی نے کوئی اقدام اٹھائے،ڈکیتوں کے لئے کوئی قانون نظر نہیں آرہا،ایس ایچ او پنیاری کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد بلا خوف جرائم کررہے ہیں،جبکہ ایس ایچ او صرف ہفتہ وصولی کررہا ہے،انہوںنے مطالبہ کیا کہ پریٹ آباد سمیت دیگر علاقوںمیں تعینات کرپٹ پولیس افسران کی جگہ بہتر آفیسر تعینات کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایاجاسکے ۔