میاں چنوں ( خبر نگار )سعید میڈی کیئر ہسپتال میاں چنوں کے ڈاکٹرز نیک نیتی کے ساتھ مریضوں کے علاج کر کے جان بچانے اور مرض سے نجات دلانے کیلئے اپنی مہارت اور علم کو بروئے کار لاتے ہیں، ڈاکٹر حافظ محمد نعیم اور ڈاکٹروں کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈاکٹر حافظ محمد نعیم نے ڈاکٹر حافظ محمد ندیم، ڈاکٹر شاہد سرور رامے، ڈاکٹر محمد بلال ربانی، ڈاکٹر محمد وقاص، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد عمر جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیس سال سے میاں چنوں میں سعید میڈی کیئر ہسپتال بنا رکھا ہے جس میں دیگر بڑے شہروں سے نامور ماہر ڈاکٹرز وزٹ کرتے ہیں۔مریضوں کو انتہائی مناسب فیس میں علاج و معالجہ کی جدید سہولیات میسر کی جائیں۔ ایک ایسے شخص کی شکایت پر جس کے پاس شکایت کی کوئی معقول وجہ بھی نہ تھی میرے اور ہسپتال اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسن سیال کے خلاف یکطرفہ اور جانبدارانہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے بدنام کیا گیا۔
عزت اور شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔بے ہودہ ، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر انٹرویوز، بیانات، خبروں کو میڈیا ،اخبارات، ویب چینلز، فیس بک، وٹس ایپ سمیت الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا کا حصہ بنایا گیا جس سے اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جس پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔