طلباءو طالبات ضرورت کے مطابق اپنی سکلز بڑھائیں: پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر

Dec 02, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتام پر دو روزہ ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس ورکشاپ میں پی ایچ ڈی اور ایم فل طلباء طالبات کو ریسرچ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ وقت کی ضرورت کے مطابق طلباء طالبات اپنی سکلز کو بڑھائیں تاکہ سماجی مسائل کو بہتر طریقے سے سٹڈی کیاجاسکے۔ گیسٹ سپیکر یونیورسٹیآف اوریگن امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر انیتا وائس نے تھیسس گائیڈ لائنز دیں۔ طلباء طالبات نے سراہا چیئرمین شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں سماجی مسائل کو سمجھنا ہوگا اور بہتر ریسرچرز ہی مسائل کی صحیح طریقے سے اچھی ریسرچ کرکے متعلقہ اداروں کو دے سکتا ہے۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹر محمدآصف ، ڈاکٹر تہمینہ ستار ، ڈاکٹر کاشف صدیق ، ڈاکٹر زاہد ذوالفقار ، ڈاکٹر عمران جمیل کے ساتھ طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں