کہروڑپکا (خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح کی ہدایت پر انجینئر عبدالرحمن نے سروے کیا اورشہر بھر میں ٹوٹے پھوٹے گٹروں کے ڈھکن کو اپنی نگرانی میں تبدیل کروایا جبکہ مین ہولز کی مرمت بھی کروائی انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چیف آفیسر کے ہمراہ سروے کے بعد تمام مین ہولز کو کورکر دیا گیا ہے۔