کہروڑپکا (خبرنگار) خورشید خان کانجو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ان خیالات کااظہار تحصیل امیر جماعت اسلامی نواب عمر حیات نے خورشید خان کانجو کی وفات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خورشید خان کانجو کی مذہبی سماجی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںجماعت اسلامی میں ان کا مقام کردار اورخدمات بہت نمایاں تھی۔اس موقع سٹی امیر اشر ف پنساری ،اسماعیل غوری ،اسفند یار ،فیصل محمود و دیگر بھی موجود تھے ۔