بہادر خان گاﺅں کی تعمیر وترقی کیلئے 90لاکھ سے زیادہ کی گرانٹ جاری 

Dec 02, 2022


حضرو (نمائندہ نوائے وقت )سابقہ کونسلر یوسی بہادر خان الطاف خان لودھی نے کہا ہے کہ اہلیان بہادر خان سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کے مشکور ہیں جنہوں نے بہادر خان گاﺅں کی تعمیر وترقی کیلئے 90لاکھ روپے سے زیادہ کی گرانٹ دی وقت آنے پر اہلیان بہادر خان ملک امین اسلم کو مایوس نہیںکرینگے چھچھ بھر میں ترقیاتی کام کروانے کی وجہ سے ملک امین اسلم کو عوام میں کافی عزت ملی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر خان میں زیر تعمیر گلیوں اور راستوں کے دورے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبلہ پروفیسر علی حیدر شاہ صاحب بھی موجود تھے جبکہ پروفیسر علی حیدر شاہ صاحب نے بھی دیرینہ مسائل حل کرنے پر سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا الطاف خان لودھی نے کہا کہ بہادر خان گاﺅں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گیاتھا خاص کر جب کوئی بارش کے قبرستان جانے والے راستوں پر پانی کھڑا ہو جاتا تھا کچا راستہ ہونے کی وجہ سے میت دفنانا بھی عوام کیلئے وبال جان بن گیا تھا ۔

مزیدخبریں