چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ایس پی سیکورٹی پولیس سید عزیز، ڈی ایس پی ٹریفک محمد اشفاق اور رکشہ یونین کے چئیرمین مجید غوری کی ملاقات ملاقات میں انسداد گداگری مہم کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری کی مہم جاری ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سٹی ٹریفک اور پنجاب پولیس مل کر انسداد گداگری مہم جاری رکھیں گے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سٹی ٹریفک اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں بھکاریوں کے خلاف ریسکیو آپریشن کریں گی۔ انسداد گداگری مہم کے دوران بھکاری بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں جبکہ بالغ بھکاریوں کو پولیس کی تحویل میں لیا جارہا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف سگنلز پر موجود بھکاریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سٹی ٹریفک اور پولیس مل کر گداگری کےخاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ بھکاری مافیا کے خلاف مقدمات درج کروائے میں پولیس معاونت فراہم کرے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عوامی آگاہی مہم میں رکشہ یونین تعاون فراہم کرے گی۔ عوامی آگاہی مہم کے تحت لاہور میں رکشوں پر عوامی آگاہی کی فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ رکشہ عوامی سواری ہے جس کے ذریعے ہمارا پیغام زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچے گا۔چیئرپرسن سارہ احمد