کروڑوں کا بل ‘بھارتی کرکٹ بورڈ کی جگ ہنسائی‘ 5 سال سے بجلی سے محروم سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف میچ رکھ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا کا امیر ترین بورڈ بھارت کا بی سی سی آئی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ سٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں۔رائے پور سٹیڈیم کا بجلی کا بل ہی ادا نہیں ہوا، سٹیڈیم کا 10.61 کروڑ روپے کا بل ادا نہ ہونے کے باعث سٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔بجلی کا بل 2009 سے ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے سٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔تاہم چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سٹیڈیم میں عارضی طور پر بجلی کا کنکشن دےدیا گیا ہے۔ عارضی کنکشن میں صرف تماشائیوں کی گیلری اور باکسز کو بجلی کا کنکشن دیا گیا، میچ کے دوران سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو جنریٹر سے چلایا جائےگا۔ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بل ادا نہ ہونے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے۔

ای پیپر دی نیشن