پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات، 2050 تک شرح نمو 20 فیصد تک کم ہو سکتی ہے: عالمی بنک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور سموگ سے خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 میں سے 8 لوگ موسمیاتی تبدیلیوں پر فکر مند ہیں۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں معاشی حالات کی طرح ایک اہم معاملہ ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بچوں کی تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے فی الحال موسمی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...