لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن سپیڈ،13 سال سے تعطل کا شکار منصوبہ دودوچھہ ڈیم پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی میں دودوچھہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈیم پراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ ایف ڈبلیو او کے حکام نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام ہر صورت جاری رہے گا، کسی کو اس کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ہم دھیمے لوگ ہیں، ہمیں دھیما ہی رہنے دیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات اگلی حکومت دیکھے گی۔ راولپنڈی شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، گرمیوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے جہاں شارٹ فال 60 ایم جی ڈی تک پہنچ جاتا ہے۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دودوچھہ ڈیم پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرایا ہے۔ 14 ارب کی لاگت سے بننے والا یہ ڈیم اپنی تکمیل کے بعد راولپنڈی شہر کی پانی کی ڈیمانڈ کا ایک بڑا حصہ پورا کرے گا۔ یہ ڈیم راولپنڈی شہر کے لئے 35 ملین گیلن روزانہ پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔ دودوچھہ ڈیم 2سال میں مکمل ہوجائے گا اور اس پر 14ارب روپے لاگت آئے گی۔ موسم سرما کے حوالے سے مری میں تیاریاں کی جارہی ہیں، مری میں سیاحت کو بڑھائیں گے۔ غیر قانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔
دودوچھہ ڈیم پر تعمیراتی کام شروع، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے: محسن نقوی
Dec 02, 2023