وزیراعظم کی شاہ چارلس کے ساتھ ماحولیاتی کانفرنس میں آمد، پاکستانی پویلین کا دورہ، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Dec 02, 2023

اسلام آباد‘ دبئی (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی بات چیت کی۔ انوار الحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔ دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرنس ہال میں آئے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔ دریں اثناءشاہ چارلس کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ کانفرنس ہال تک جاتے ہوئے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ جبکہ بائیں طرف بھارتی وزیراعظم بھی ساتھ ساتھ چلتے رہے مگر کنگ چارلس نے ان کی طرف زیادہ توجہ نہ دی۔ میڈیا پر جاری ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی کی اس موقع پر بے زاری صاف دکھائی دے رہی تھی۔ عالمی فورم پر بھارتی وزیراعظم کو ہزیمت کا سامناکرنا پڑا۔ دریں اثناءنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دبئی میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد دونوں رہنماو¿ں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انوار الحق کاکڑ نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر جمعہ کو دوبئی میں جمہوریہ ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کالس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم کاکڑ نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دونوں فریقوں کے درمیان دوہرے ٹیکس کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا اور اس کا خیر مقدم کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے اور زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے دوران کوپ28 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے جاری بات چیت کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی وفد کی جاری بات چیت اور لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پاکستان پویلین میں 19پاکستانی مصوروں کی جانب سے ہماری بدلتی دنیا کی صحیح عکاسی کرتی ہوئی تصویری نمائش کلائمیٹ کرونیکلز کو خصوصی سراہا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ضمن میں کی جانے والی ایسی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔ آج بروز ہفتہ وزیراعظم پاکستان پویلین میں 25جامع پراجیکٹس پر مشتمل لیونگ انڈس انیشی ایٹیو کی رونمائی کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ کی ازبکستان کے صدر شوکت مریضایف سے ملاقات ہوئی‘ دونوں رہنما¶ں کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں کوپ 28 کے موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقت ہوئی۔ دریں اثناءنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی کے وزیراعظم شیخ راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں کی ملاقات ماحولیاتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

مزیدخبریں