لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز، قاری محمداقبال، مولانا محمدجنید بخاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی چوکیداری ایک اہم فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار علماءنے شاہدرہ میں مختلف مساجدکے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماءنے کہا کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کیلئے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے۔ قادیانی جہاں بھی جائیں گے۔ ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا۔ شہداءختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے۔ قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔