لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم سب جیالے اور جیالیاں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی اور بینظیر بھٹو شہید کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔ہم بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا۔ہماری پارٹی کے شہداءجمہوریت اور قوم کے ہیرو ہیں۔یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے۔اگر کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ اور جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ آج ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی عوام خاص طور نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔