لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈوسیل کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو کے اڈینٹی فکیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اڈینٹی فکیشن سنٹر کی مکمل ری ویمپنگ کی ہدایت کی۔اڈینٹی فکیشن سنٹر کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے۔ شہریوں کیلئے مزید سہولیات شامل کی جائیں۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ون ونڈو پر آئے شہری نے فیڈ بیک دیتے ہوئے بتایا کہ ون ونڈو سیل کے اوقات کار رات 9 بجے تک کرنے سے ملازمت پیشہ افراد کو خصوصی سہولت ہوئی ہے۔ہم دفتری امور کی ادائیگی کے بعد بھی اپنی درخواستیں پراسس کرا سکتے ہیں۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ون ونڈو سیل میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ہاو¿سنگ کے تمام ڈائریکٹرز مخصوص اوقات کار پر ون ونڈوسیل پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جیز کو ون ونڈو سیل پر باقاعدگی سے وزٹ اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر افسران موجود تھے۔