لاہور ( نیوز رپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کی جانب سے 21 ویں سالانہ 2 روزہ انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایف جے ایم یو،صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔ تقریب میں ملک کے مایہ ناز اور ممتاز سرجنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ سرجری میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے بیسٹ سرجنز کی خدمات کو سراہا گیا۔ پروفیسر عامر عزیز کی شعبہ آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری جبکہ پروفیسر عامر زمان خان کو شعبہ جنرل سرجری میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔صدر سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور پروفیسر سید اصغر نقی نے سوسائٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی جنرل سیکرٹری سوسائٹی آف سرجنز ڈاکٹر عمر وڑائچ نے سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی طبی، تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر شرکاءکو آگاہ کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب جس مقام پر ہیں اپنے اساتذہ اکرام کی بدولت ہیں ۔ چیف گیسٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی طبی خدمات پر روشنی ڈالی ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب جن لوگوں کیلئے منعقد کی گئی وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں ان کی خدمات کے ہم معترف ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 2 روزہ انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس
Dec 02, 2023