معمر شہری کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے گرفتار

لاہور(نامہ نگار) معمر شہری سراج نے شاہ عالم مارکیٹ سے سامان لوڈ کرنے کیلئے رکشہ کرائے پر لیا۔معمرشہری کچھ فاصلے پر مزید خریداری کےلئے رکشے سے اترا تورکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان سمیت فرار ہو گیا۔ سیف سٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالا اور سامان چرانے والے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن افسر کو دی گئیں۔ لوہاری گیٹ پولیس نے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کوگرفتار کر لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن