رواں سال 19968اشتہاری‘ 42574 مفرور‘16430عادی مجرم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار) رواں سال کے دوران 19968اشتہاری مجرمان، 42574عدالتی مفرور اور16430عادی مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں 4415 اشتہاری مجرمان،7140عدالتی مفروران اور3354عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔سی سی پی او لاہورنے قتل، ڈکیتی،اغوا سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کے قلع قمع کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...