پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس‘ انتظامی‘ پالیسی امور بارے تجاویز ‘ سفارشات پیش 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا انعقادمنعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز کی ورکنگ سے متعلقہ انتظامی اور پیشہ ورانہ امور زیر بحث آئے جبکہ پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس، فورس کی ویلفیئر، زیر التواءسمریز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں شریک افسران نے انتظامی و پالیسی امور بارے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران اجلاس پیش کردہ تجاویز کو حتمی شکل دےکر آئندہ اجلاس میں فیصلہ سازی کیلئے پیش کیا جائے۔ میرٹ کے مطابق مزید اہلکاروں کی ترقیوں کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈکے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پیشہ ورانہ امور کی مزید بہتر انجام دہی کیلئے پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے، سپروائزری افسران تمام زیر تکمیل پراجیکٹس کوذاتی نگرانی میں مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری،ا یڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راو¿ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کامران خان سمیت دیگر تمام شعبوں کے سربراہان، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن