اسرائیلی جارحیت ،بچوں کے سفاکانہ قتلِ عام پر عالمی قوتیں خاموش کیوں : خادم حسین جرال

Dec 02, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمنِ تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ ریاست جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی نے غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کو قیمتی مہلت فراہم کی اور حماس نے 100 سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240 فلسطینیوں کو رہا کیا۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ انھوں نے سوال اُٹھایا کہ معصوم بچوں کے سفاکانہ قتلِ عام پر انسانی حقوق کی علمبردار قوتیں خاموش کیوں ہیں؟۔

مزیدخبریں