لاہور(نیوز رپورٹر) 30 نومبر 2023 کو ”آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار بچوں کی تعلیم اور بحالی کیلئے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتی تعمیر “ کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صائمہ سعید سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم، آمنہ منیر ڈائریکٹر جنرل، خدیجة الکبریٰ ایڈیشنل سیکرٹری، زاہد مجید ڈائریکٹر پلاننگ، غلام مرتضیٰ ، ڈائریکٹر ایڈمن ، خولہ منہاس ڈپٹی ڈائریکٹر نصاب اور طاہرہ ابرار پرنسپل ان سروس ٹیچرز ٹریننگ کالج لاہور نے شرکت کی۔ یہ ٹریننگ پروگرام گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسیف کے تعاون سے کروایا گیا ۔
بچوں کی تعلیم ، بحالی کیلئے اساتذہ ، پیشہ ور افراد کی صلاحیتی تعمیری ٹریننگ“
Dec 02, 2023