کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے صوبہ شبرغان سے مزار شریف تک گیس پائپ لائن کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ فیصد مزید کام بھی ہوچکا ہے۔یہ پائپ لائن 94.5 کلومیٹر لمبی اور شبرغان سے گیس مزار شریف شہر تک پہنچانے کے لیے بچھائی جارہی ہے۔اس کا باضابطہ آغاز وزیر معدنیات وپٹرولیم نے کیا اس منصوبے کی لاگت 609 ملین افغانی ہے۔ اس منصوبے پر تین ماہ مزید کام ہوگا اور اس کو دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔