لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم آج 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد کل 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرےگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائےگا۔دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائےگا جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے، وہ اردو جانتے ہیں، ان کے سامنے کوئی حکمتِ عملی ڈسکس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کیلئے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے مشکل رہا ہے۔ آسٹریلیا کے موجودہ سکواڈ میں سب سے بہترین باؤلر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک باؤلر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔