لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ایڈیٹوریم میں ہوا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی۔ مشاورتی اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، محکمہ صحت کے افسران ، صحت کے عالمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پنجاب ہیلتھ سسٹم میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے حوالے سے یہ سیشن اہمیت کا حامل ہے۔