ایمسٹرڈیم(آئی این پی)ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے خلاف اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پرزہ جات فروخت کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ہالینڈ کی مسلم حقوق کے جائزاتی گروپ نامی کمپنی کی اس سلسلے میں درخواست ولندیزی اٹارنی کو وکیل رینوٹ اسٹرک کی طرف سے بھیجی گئی جس میں وزیراعظم روٹ ،وزیر خارجہ ہانک بروین سلٹ اور خارجہ تجارت و ترقیاتی تعاون کی وزیر لیزاشرائن ماخر کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے ،وکیل نے بتایا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں مدد دینے سے متعلق انتباہ کے باوجود حکومت نے ایف 35طیاروں کے پرزے فروخت کرتے ہوئے اس جرم میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ولندیزی عدالت کے قانون 48کے مطابق،اس جرم میں بالواسطہ مدد کرنے والے یا معلومات فراہم کرنے والوں یا ان کی مدد کرنے کا موجب قرار دیتے ہوئے مجرم ثابت کیا جا سکتا ہے۔