لاہور: ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے سے محروم

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں عدیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باغبانپورہ  میں جواد اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 45 ہزار‘ زیورات ‘  موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فیصل سے 3لاکھ‘ موبائل فون، ہنجروال میں اکرم سے2لاکھ 10 ہزار ‘ موبائل فون، سندر  میں عدنان سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون ‘ مانگا منڈی میں ناصر سے ایک لاکھ36ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں عمر سے ایک لاکھ اور موبائل فون، راوی روڈ  میں جمیل سے 90 ہزار‘ موبائل فون، برکی میں ارشد سے66 ہزار ‘موبائل فون، برکی میں حفیظ سے46 ہزار ‘ موبائل فون، گرین ٹاؤن میں عمران سے 31 ہزار‘ موبائل فون، ریس کورس میں اشفاق سے 17 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیرآباد، راوی روڈ اور ساندہ سے 3 کاریں جبکہ مانگا منڈی، اقبال ٹاؤن، مزنگ، لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا اور سندر سے 7 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...