قصور‘ ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصورکے نواحی گاؤں گنڈا سنگھ والا میں شوہر کی ناراضی پر بیوی نے موت کو گلے لگا لیا۔ قصورکے نواحی گاؤں کی رہائشی 20 سالہ (ث) اپنے شوہر امین جٹ کی ناراضی برداشت نہ کرسکی اور گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف کارروائی ہے۔ علاوہ ازیں ماموں کانجن میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص پھندے پر جھول گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دربار بابا نتھو شاہ شیرازی کا رہائشی 35 سالہ عمر حیات بیوی سے تلخ کلامی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے جھول گیا۔ پولیس تھانہ گڑھ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
قصور‘ شوہر کی ناراضی پر بیوی: ماموں کانجن میں اہلیہ سے تلخ کلامی پر خاوند کی خود کشی
Dec 02, 2023