لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کیخلاف کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب کو متاثرین کی درخواست کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی اور عدالت کو بتایا کہ حکومتی گرانٹ کے حوالے سے درخواست کے ہمراہ کوئی دستاویزی ثبوت لف نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار گاسپل بائبل فیلوشپ چرچ کے وکیل شہباز سرویا نے عدالت کوبتایا کہ جڑانوالہ سانحہ کے لئے حکومتی اعلان کردہ معاوضہ کی جانچ پڑتال کیلئے متاثرین نے ڈی سی سے رجوع کیا۔ ڈی سی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔