لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ولید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کرلیا ہے ، عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ تاہم عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی ہوچکی ہے، شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ بیٹی کا بیان سن کر والد کی حالت غیر ہوگئی جس کے باعث ریسکیو 1122 کو کمرہ عدالت بلایا گیا ۔ والد کو غشی کے دورے پڑے جس پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عدالت نے لڑکی کے بیان پر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی
Dec 02, 2023