اسلام آباد+شکارپور (نمائندہ خصوصی+نیٹ نیوز)کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد نوشہروفیروز کے جیالوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 5 جیالے جاں بحق ہو گئے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حادثے میں پی پی پی تعلقہ نوشہروفیروز کے صدر سمیت 5 جیالوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے ۔ شکارپور پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے سبب پیش آیا ہے، پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تعلقہ صدر خلیفہ شکیل میمن، میر نادر چانڈیو، رضوان سومرو، گہنو ٹگڑ اور مظفر بھٹو جیسے جیالوں کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے:خلیفہ شکیل میمن اور جانبحق ہونے والے دیگر جیالے پارٹی کا سرمایہ تھے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گے،مجھ سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔