اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کا چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہوا، جس میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم میں کانفرنس کا چیئرپرسن منتخب کر لیاگیا۔